اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2019-20 کے دوران دفاعی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا اوریہ گزشتہ سال کے 1150 ارب روپے پر مستحکم رہے گا۔اس حوالے سے وہ وزیراعظم اور عسکری قیادت بالخصوص آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔قومی خود مختاری ہر شے پر مقدم ہے ، حکومت یقینی بنائے گی کہ پاک فوج کی صلاحیت میں کمی نہ آئے ۔