لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ وماڈل لائبہ خان نے گلوکار ندیم بٹ کا نیا ویڈیو سونگ’’ہانیا دل جانیا‘‘ مکمل کروادیا،لائبہ خان نے بتایاکہ اس ویڈیو کو جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا یہ ایک بہت اچھا ویڈیو ہے جس میں ان کے ساتھ بیاخان، حارث اور علی سلمان اور دیگر ماڈلزنے بھی ماڈلنگ کی ہے لائبہ خان کا کہنا ہے کہ اس گانے کو باقاعدہ سٹوری بورڈ کے مطابق اوریجنل لوکیشنز پر شوٹ کیا گیاہے جس میں سب ماڈلز نے جی جان سے کام کی کیا اس گانے کی ڈائریکشن احسن ملک نے دی ہیں۔جنہوں نے اس ویڈیو کے ایک ایک سین ،ڈریسز اور لوکیشنز پر ہٹ کر کام کیا ہے ۔اس گانے میں میک اپ آرٹسٹ فوزیہ مہر تھیں جنہوں نے سب ماڈلز کو بہترین لک دی بڑے بجٹ کا ویڈیو ہے جسے ندیم بٹ نے تیار کیاہے وہ اپنے پرستاروں کو کہنا چاہتی ہیں کہ اب تک وہ جتنے بھی ویڈیوزمیں کام کرچکی ہیں امید ہے کہ ان کے پرستاران کے اس نئے ویڈیو کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے اور سراہیں گے ۔