نئی دہلی(نیٹ نیوز) دل کا شدید دورہ پڑنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان اور پیسر کپل دیو کو سینے میں درد پر فوری دہلی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں دل کا شدید دورہ پڑا ہے ، فوری طور پر ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی جس کے بعد ان کی حالت تسلی بخش بیان کی گئی ہے ۔ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کپل دیو کو ابھی بھی آئی سی یو میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اتل ماتھر اور ان کے معاونین ان کی نگہداشت جاری رکھے ہوئے ہیں،سوشل میڈیا پر ان کے جلد ٹھیک ہونے کی دعائیں کی جارہی ہیں ۔