لاہور(سٹاف رپورٹر )دینی مدارس اسلام کے قلعے اورہدایت کے سرچشمے ہیں اوردینی مدارس کے طلبہ وطالبات اسلام کے خادم ومبلغ ہیں ۔کامیابی والدین کی خدمت اوردعائوں سے ملتی ہے ،تعلیم وتحقیق سے انسان کی شخصیت سنورتی اورقومیں تعمیروترقی کی منازل طے کرتی ہیں،الرحمہ انسٹی ٹیوٹ بہت کم وقت میں ایک مثالی تعلیمی ادارہ بن چکاہے ۔ان خیالات کااظہاردارالسلام ایجوکیشنل سسٹم کے چئیرمین عبدالمالک مجاہدنے الرحمہ انسٹی ٹیوٹ میں وسیع اورتمام سہولتوں سے آراستہ لائبریری اورریسرچ سیکشن کے افتتاح کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمدیرالجامعہ حافظ عبدالعظیم اسد،مدیرتعلیم مولانامحمد ندیم شیخ اوردیگراساتذہ کرام بھی موجودتھے ۔دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم کے چئیرمین نے کہاکہ ریسرچ سیکشن اورلائبریری میں دینی مدارس کے نصاب میں شامل احادیث کی بنیادی کتابوں کے عربی زبان میں درسی حواشی مرتب کرنے کاکام کیاجائے گااس عظیم الشان کام سے اساتذہ اورطلبہ یکساں مستفیدہوں گے ۔