دبئی(نیٹ نیوز)پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور عائزہ خان اس وقت سوشل میڈیا پر اپنے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کے لیے خوب پذیرائی حاصل کررہے ہیں،ان کے ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ'دو ٹکے کی لڑکی' اس حد تک سوشل میڈیا پر مقبول ہوا کہ اب تک اس کے چرچے ہورہے ہیں۔ گلوکار عاطف اسلم نے بھی اس ڈائیلاگ کا استعمال کرتے ہوئے عدنان صدیقی کا مذاق اڑادیا،عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت دبئی ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور فلائیٹ کی تاخیر کے باعث وہ ایئرپورٹ پر ہی پھنس گئے ہیں ۔گلوکار عاطف اسلم نے اس ویڈیو میں عدنان صدیقی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ 'عدنان آپ بہت بڑے بزنس مین ہیں، آپ نے اس دو ٹکے کی فلائٹ کے لیے یہ 50 ملین کی ویڈیو بنادی،اس پر عدنان صدیقی نے ہنستے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم یہ جملہ کہاں سے لے آئے ،اس ویڈیو کو اب تک 64 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں مداحوں نے اسے لائیک کیا اور اس پر کمنٹ بھی کیا۔