مکرمی !لیاری کا علاقہ دھوبی گھاٹ ان دنوں تالاب کا منظر پیش کررہا ہے علاقے میں کئی دنوں سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہے۔ سڑک پر گندا پانی جمع ہونے کے باعث پیدل چلنے والوں اور سکول جانے والے طلبائکو مشکالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گٹر کے گندے پانی کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے دوسری طرف علاقے میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں نے بھی اہل محلہ کی زندگی اجیرن کردی ہے ٹوٹی ہوٹی سڑکیں حادثات کا سبب بھی بن رہی ہیں علاقہ مکین مطالبہ کررہے ہیں کی انتظامیہ فوری ان مسائل کو حل کرے ۔ (کاوش میمن، وفاقی اردو یونیورسٹی )