لاہور(کلچرل رپورٹر)شہنشاہ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے اورمعروف غزل گائیک آصف مہدی کو شدید علیل ہونے پرشہر کے نجی ہسپتال میں داخل کردیا گیا، آصف مہدی کے اہل خانہ کے مطابق انہیں کئی برس سے گردوں کا عارضہ لاحق ہے ۔ طبیعت خراب ہونے کی بنا پرانہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے گردوں کا ڈائلسز کیا جارہا ہے ۔آصف مہدی کے دیرینہ دوست اورچیئرمین آرٹس فائونڈیشن فیصل ندیم نے گزشتہ روزگلوکارحسن جہانگیر، رئوف لالہ،غالب کمال اورشکیل صدیقی ودیگر فنکاروں کے ہمراہ آصف مہدی کی عیادت کی۔ اس موقع پرفیصل ندیم نے کہا کہ مہدی حسن خان صاحب کے فن کا تسلسل آصف مہدی نے جاری رکھا ہوا ہے ، وہ بطور فنکارملک کا سرمایہ ہیں۔ عوام انکی صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔ آصف مہدی دنیا بھرمیں شوز کے علاوہ سن 2009میں جگجیت سنگھ کے ہمراہ بھارت میں پرفارم کرچکے ہیں جبکہ سن 1999 میں انہیں فنی خدمات پرنگار ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔