لاہور(عثمان علی)پاکستان میں موسمیاتی تغیرات جاری ہیں،ماہ اپریل میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت جبکہ معمول سے کم بارشیں ریکارڈ ہوئیں ۔اپریل کے مہینے میں ملک بھر اوسط درجہ حرارت معمول سے 0.69ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہاجبکہ ملک بھر بطور مجموعی بارشیں معمول سے کم ہوئیں جبکہ ریکارڈ میں رواں سال کا اپریل 20واں گر م اپریل ثابت ہوا۔اپریل 2021کا اوسط درجہ حرارت25.32سینٹی گریڈ رہا جو کہ معمول سے 0.69 سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.11 سینٹی گریڈ رہا ،اسی طرح رات کا کم سے کم درجہ حرارت 17.55 سینٹی گریڈ رہا جو کہ معمول کے درجہ حرارت 16.91سے 0.64معمول سے زیادہ رہا ،اسی طرح صوبوں کی سطح پر بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔اگر بارشوں کی بات کی جائے تو اپریل میں بارشیں معمول سے کم ریکارڈ ہوئیں ۔سندھ میں بارشیں معمول سے 47.5 فیصد،بلوچستان میں 25.5فیصد،گلگت بلتستان میں 31فیصد،خیبر پختونخوا میں 25.8فیصد،پنجاب میں 34.8اور آزاد جموں و کشمیر میں 29.4فیصد بارشیں معمول سے کم ہوئیں ۔