لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی امراض کا عالمی دن آج 10اکتوبر کو منایا جا رہا ہے ، اس دن کی مناسبت سے آگاہی واکس و تقریبا ت کا اہتمام کیا جائے گا ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر 40سکینڈکے بعد ایک شخص ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کر رہا ہے ۔ پاکستان میں ذہنی امراض کے تقریبااڑھائی کروڑ فرد ہیں اوریہاں کل مریضوں میں سے 4فیصد کا تعلق ذہنی امراض سے ہے جبکہ ہسپتالوں میں ذہنی امراض کے مریضوں کے لیے طبی سہولیات کا ناکافی ہیں، ایک لاکھ افراد کے لیے 0.19فیصد ماہر ذہنی امراض ڈاکٹرز پاکستان میں موجود ہیں جوکہ اس خطے میں سب سے کم تعداد ہے ۔