تہران(آن لائن)ایران نے گز شتہ روز کہاہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی خاتون جوہری معائنہ کار کی دستاویزات منسوخ کردی ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے نتانز یورینئیم افزودگی پلانٹ کے داخلی دروازے پر خطرے کی گھنٹی بج گئی تھی ۔ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم نے آن لائن جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وسطی ایران میں پلانٹ کے داخلی گیٹ پر خطرے کی گھنٹی بجنے سے یہ تشویش بڑھ رہی ہے کہ اس کے پاس کوئی مشتبہ چیز موجود ہوسکتی ہے ۔