لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور نے رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی سبسڈائزڈ آٹا کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔کل لاہور کے رمضان بازار وں میں83866آٹے کے دس کلو کے بیگز سپلائی کئے گئے ۔62663صارفین نے 290روپے میں سبسڈائزڈ آٹا دس کلو خریدا۔گلبرگ زون میں6676آٹا کے بیگز فروخت ہوئے ۔نشتر زون کے رمضان بازاروں میں 9901بیگز فروخت ہوئے ۔راوی زون کے رمضان بازاروں میں5888آٹا کے بیگز فروخت ہوئے ۔سمن آبادزون کے رمضان بازاروں میں5031آٹے کے بیگز فروخت ہوئے ۔داتاگنج بخش زون کے رمضان بازاروں میں7622آٹے کے بیگز فروخت ہوئے ۔علامہ اقبال زون کے رمضان بازاروں میں 10884آٹے کے بیگز فروخت ہوئے ۔واہگہ زون کے رمضان بازاروں میں3285آٹے کے بیگزفروخت ہوئے ۔عزیز بھٹی زون کے رمضان بازاروں میں 5474آٹے کے بیگز فروخت ہوئے ۔شالیمار زون کے رمضان بازاروں میں7902آٹے کے دس کلو کے بیگز فروخت ہوئے ۔حکومت نے آٹا پر90روپے کی سبسڈی دی ہے ۔