واشنگٹن(آن لائن) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے مردم شماری کے فارم میں امریکہ میں رہنے والوں کی قومیت اور شہریت سے متعلق سوالات بھی شامل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ کو دوبارہ سفید فاموں کا ملک بنانا چاہتے ہیں۔ پلوسی نے کہا کہ 2020ء کی مردم شماری کے فارم میں اس طرح کے سوالات کو شامل کرنے سے مردم شماری میں نسلی اور قومی اقلیتوں کو شامل نہیں کیا جائے گا اور یوں آئین سازی کے لئے تیار کئے جانے والے منصوبے ریپبلکنز کے حق میں تمام ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ریپبلکنز چاہتے ہیں کہ صرف خاص افراد اور طبقوں کی مردم شماری ہو اور یہ بات واقعی شرمناک ہے ۔