اسلام آباد ،راولپنڈی (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور براق کم بیٹ سکلز ٹریننگ کمپلیکس کاافتتاح کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوسنٹرل کمانڈ فارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی ۔ کمپلیکس کامقصدفوج میں شامل میکانائزڈایلی منٹس عملہ کی کارکردگی بہتربناناہے ۔ آرمی چیف نے سٹرائیک فارمیشنزکی ٹریننگ کا معائنہ کیا۔ سٹرائیک فارمیشن میں فارورڈ، آرٹلری، انجینئرز اور میکانائزڈ انفنٹری نے آپریشنل تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔آرمی چیف نے سٹرائیک فارمیشن کے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل مظہر شاہین اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم حمید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔