اسلام آباد ،راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی،این این آئی)انڈونیشیا کے سفیر نے بدھ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی اور دفاعی شعبے میں تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔