برلن ( نیٹ نیوز ، این این آ ئی ) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپ نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ جوہری معاہدے کے تحت عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر تہران کو کیا جواب دیا جائے ۔ تہران کا ہر اقدام معاملات کو مزید مشکلات سے دوچار اور پیچیدہ بنا رہا ہے ۔ایران نے کہا تھا کہ اس نے فردو زیرزمین جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کی ہے ۔ ایران نے 2015ء کو امر یکہ اور 6عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پائے معاہدے کے تحت یہ پلانٹ بند کردیا تھا۔ مرکل نے برلن میں نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ' ہم نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ، لیکن ایران کے ہر اقدام کے ساتھ ، صورتحال یقینا مزید دشوار ہوتی جارہی ہے ۔