کراچی(این این آئی)کھاد فیکٹریوں نے 300 ارب روپے والے آرڈیننس کے خاتمے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کا فیصلہ کر لیا، کھاد کی بوری میں 200روپے اضافے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے گیس انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس دینے کافیصلہ واپس لے لیاگیا، کھاد کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے ،تجزیہ کاروں نے رائے دیتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا کہ یوریا کھاد کی بوری200روپے تک مہنگی ہوسکتی ہے ۔