لاہور(نیوز رپورٹر)ریلوے پریم یونین نے وفاقی بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ۔تبدیلی سرکاری کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے موجودہ حکومت جب سے آئی ہے اس نے آج تک عوام کو ایک مرتبہ بھی ریلیف نہیں دیا ۔ریلوے پریم یونین کے مرکزی نائب صدر شیخ محمد انور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔