لاہور( نیوزایجنسیاں) مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کا پاسپورٹ واپس لینے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔ ن لیگ کی قانونی ٹیم نے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے کہ مریم نواز والد نواز شریف کے ہمراہ بیرون ملک کیسے جائیں۔نیب کے خدشہ پر مریم نواز کا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ کے پاس جمع ہے جبکہ ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے ۔