لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج کی نامور اداکارہ آفرین پری ، آج سے تماثیل تھیٹر میں پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی۔ ہدایتکار سرفراز وکی سٹیج ڈرامہ ’’چال تیری مستانی‘‘ کو ڈائریکٹ کر رہے جس کی کاسٹ میں اداکار اکرم اداس ، طاہر نوشاد، طاہر انجم، سرفراز وکی، شکیل چن، شیزا بٹ، رائمہ خان، دیا علی اور نور بٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔ آفرین پری کا کہنا ہے کہ تھیٹر میں اچھے موضوعات سے ہی بہتری اور بحالی ممکن ہوسکتی ہے ۔اچھی کہانی پر مبنی ڈرامہ آج بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرتا ہے ۔معاشرتی مسائل پر مبنی سٹیج ڈراموں سے اس کا بحران ختم کیا جاسکتا ہے ۔اس وقت لاہور کے سٹیج پر فحاشی بالکل نہیں ہے جس دن اچھی کہانیوں کاسلسلہ چل نکلا ہمارا سٹیج ایک بار پھر ماضی جیسا عروج حاصل کرلے گا سٹیج کا معیار سو فیصد بہتر نہیں ہے اس میں گنجائش موجود ہے ،مگر اب تمام پروڈیوسر ز نے یہ بات سمجھ لی ہے کہ تھیٹر کی بقاء کے لیے معیار کو ترجیح دینا پڑے گی۔