لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار وقاص چودھری کا نیا ویڈیو گانا ’’تو ہر واری جھوٹ بولدا‘‘ تیار ہوگیا جس کو اگلے ماہ پاکستان ،دبئی سے دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔ گلوکار اس سے قبل بھی کئی ویڈیو سونگ تیار کرچکے ہے ۔ انہوں نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا پنجابی گانا اپنے پرستاروں کی فرمائش پر تیار کیا ہے جس کو ہدایتکار گورو نے ڈائریکٹ کیا جبکہ وشال نے پرڈویوس کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ماڈلز کا یورپی ممالک سے تعلق ہے ۔