ریاض (نیٹ نیوز) سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے ٹویٹ کی ہے کہ مملکت میں سرکاری تعلیمی نصاب میں موسیقی، تھیٹر اور دیگر فنون کو متعاف کرایا جائیگا۔ سعودی وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات کے بعد شہزادہ بدر نے ٹویٹر پر سکول کے بچوں کے میوزیکل بینڈ کی پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ یہ عبارت تحریر کی خوب صورت دن واپس آئیں گے ۔ ادھر سعودی عرب کے وزیر تعلیم حمد آل الشیخ کا کہنا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر وزیر ثقافت کے ساتھ متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت تعلیمی نصاب اور سرگرمیوں میں بعض فنون کو شامل کیا جائے گا اور نئی ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کے اجازت ناموں کے اجرا کا اختیار وزارت ثقافت کو منتقل کیا جائے گا۔