ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں کینسر کے شکار استادنے بسترعلالت سے تدریس شروع کردی۔ پرائمری سکول کے معلم محمد الفیفی نے کہا کہ میں اپنے پیشے سے پرجوش ہوں اورتعلیم میں نئی پیشرفتوں کو جاری رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ سعودی عرب کے ابو عمر الدانی پرائمری سکول کے معلم محمد الفیفی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ چار ماہ سے وہ اپنے کینسر کیمیائی تابکاری علاج کیلئے ہسپتال میں داخل ہیں۔