لندن(مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز ، اے ایف پی ) ملکہ برطانیہ نے نوڈیل بر یگز ٹ کوروکنے والے بل کی منظوری دیدی۔ملکہ برطانیہ الزبتھ کی منظوری کے بعد بل قانون کا حصہ بن چکا۔ ملکہ برطانیہ کے فیصلے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن 31 اکتوبرکو بغیر کسی معاہدے کے ملک کو یورپی یونین سے الگ نہیں کرسکیں گے ۔برطانوی پارلیمنٹ کے سپیکرجان برکو نے ملکہ کی طر ف سے نو ڈیل بر یگزٹ کی منظوری کے بعد 31اکتو بر تک مستعفی ہو نے کا اعلان کر دیا ہے ۔ سپیکر جان برکو نے کہا ہے کہ وہ بر یگزٹ کی موجودہ ڈیڈ لا ئن 31اکتوبر تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں پچھلے بنچوں پر بیٹھنے سے کو ئی شر مندگی نہیں ہو گی ۔قبل ازیں برطانوی حکومت نے پار لیمنٹ کو پانچ ہفتوں کیلئے معطل کر نے کا اعلان کیا تھا ۔ وزیراعظم بورس جانسن کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم جانسن نے ایوان زیریں میں 15اکتوبر کو نئے انتخابات کرانے کیلئے رائے شماری کرا نا تھی ۔ خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ بریگزٹ ڈیل پر یورپی یونین سے مزید توسیع لینے سے بہتر ہے کہ میں گہری کھائی میں گر کر خودکشی کرلوں۔