اسلام آباد،کراچی (نیوز ایجنسیاں،سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت اور پارک لین کیس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی،عدالتی عملے نے تمام کیسز ری لسٹ کر دیئے ۔پنک ریذیڈنسی کے نہر خیام غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت بھی 27 اپریل تک موخر کر دی گئی۔ احتساب عدالت کراچی نے شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے چھ ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت سابق صوبائی وزیرکی عدم حاضری کے باعث بغیر کارروائی 22 اپریل تک ملتوی کردی، شرجیل میمن کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی ۔