اسلام آباد (قاسم نواز عباسی) سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو گیا، نیب نے سابق صدر کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب راولپنڈی کی 8 رکنی ٹیم سندھ پہنچ گئی جہاں وہ جعلی اکائو نٹس کیس کے سلسلے میں مذید ثبوت اکٹھے کریگی ، اس ضمن میں زرداری کے قریبی ساتھیوںسے بھی پوچھ گچھ کی جائیگی ۔ سابق صدر کیخلاف پارک لین، جے وی اوپل 225 اور سولر پراجیکٹس کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں شواہد اکٹھے کیے جائیں گے ۔ نیب ٹیم حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں کا دورہ کرے گی اور 7 روز سندھ میں ہی رہے گی۔