مکرمی!وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال اور سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید کی شب روز محنت اور کاوشوں کی بدولت کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ جن کے ثمرات فصلوں کی بہتر پیداوار اور کسانوں کی معاشی خوشحالی کی صورت میں حاصل ہورہے ہیں۔ صوبہ میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی سربراہی میں زرعی شعبہ کی ترقی، فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ، کسانوں کی معاشی خوشحالی، فصلوں کی بیمہ پالیسی، بلاسود قرضہ جات کی فراہمی، کھادوں اور بیجوں پر سبسڈی اور مختلف جدید زرعی آلات پرسبسڈی سمیت دیگر متعدد عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جن کیلئے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت فیاضانہ فنڈز و دیگر وسائل فراہم کررہی ہیں۔ امسال حکومت پنجاب کسانوں کو مختلف مدات میں کھادوں پر بھی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ صوبہ پنجاب میں ماڈل نیلامی کی منڈیاں قائم کرنے کا پروگرام ، سولر سسٹم کے تحت چلنے والے ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی کے ذریعے ہائی ویلیو ایگریکلچر کا فروغ اور جنوبی پنجاب میں افقی زمین کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ غیر معیاری زرعی ادویات و کھادوں کے خلاف 166 ریڈ کئے گئے اور 133 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور 2 کروڑ 73 لاکھ 2 ہزار 131 روپے مالیت کی جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات اور کھادیں ضبط کی گئیں۔ ( نوید عصمت کاہلوں ملتان )