ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثنا خان نے عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی۔گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ ثناء خان نے اچانک شوبز کو خیرباد کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ باقی زندگی اسلامی اصولوں پر عمل کرکے گزاریں گی۔ثناء خان کی شادی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں گزشتہ روز سرانجام پائی اور نکاح کی تقریب میں والدین اور قریبی رفقاء نے شرکت کی۔ثناء خان نے نکاح کے موقع پر سفید فراک جبکہ شوہر مفتی انس نے بھی سفید کرتا زیب تن کیا ہوا تھا۔