پیرس(صباح نیوز،این این آئی )فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کے خلاف نیشنل فنانشل پراسیکیوٹر کی جانب سے جرائم پیشہ مافیا تشکیل دینے کا نیا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے ،سابق فرانسیسی صدر کے خلاف بدعنوانی اور دیگر الزامات کے تحت مارچ 2018 سے تحقیقات جاری ہیں،سابق صدر سارکوزی نے فیس بک پر پوسٹ کردہ اپنے رد عمل میں کہا کہ میری بے گناہی واضح اور ایک سمجھوتے کا حصہ ہے مگر نیا الزام میرے لیے بجلی کا جھٹکا ہے ، سازش کے تحت قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے ۔