لاہور(سٹاف رپورٹر ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے اسیران آج اے ٹی سی میں 353 ویں پیشی بھگت رہے ہیں ،نظام انصاف ہمارا جتنا مرضی امتحان لے لے ہم جھکنے والے نہیں ،قاتلوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ۔کسی بھی شکل میں ظالموں کا ساتھ دینے والے بھی نشان عبرت بنیں گے ۔سیاست عوامی خدمت اورعبادت کا نام ہے مگر جب سیاست کو دنیاوی آسائشوں کا ذریعہ بنا لیا جائے اور انسانیت کی جگہ فرعونیت لے لے تو پھر یہی سیاست انسان کو جہنم کا ایندھن بنا دیتی ہے ۔جنہوں نے سیاست کو ذاتی منفعت کا ذریعہ بنایا ان کا انجام سب کے سامنے ہے ۔ جو منہاج القرآن کا نام ونشان مٹانے کے منصوبے بناتے تھے آج ان کا نام و نشان مٹ رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ڈبلیو سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔