کراچی ( کامرس رپورٹر) ایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کوپاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا تاہم کے ایس ای100انڈیکس 33800کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 2ارب94کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس 15.53پوائنٹس کمی سے 33840.05پوائنٹس پر بندہوا ۔ بدھ کو مجموعی طور پر 301 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 118 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ ، 163کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں2 ارب 94 کروڑ 62 لاکھ 74 ہزار 174 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔