کراچی (سٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماور 14ستمبرتک ملتوی کردی ۔بدھ کو سماعت کے موقع پر ریفرنس کے شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے آغا سراج درانی عدالت میں پیش نہیں ہوئے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی قائم مقام گورنر ہیں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ریفرنس کے تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے عدالت نے ریفرنس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔