لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 31مئی تک ادا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری خزانہ پنجاب کی جانب سے اکائونٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر کو جار ی کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم اور دو جون کو گزیٹڈ ہالیڈے ( ہفتہ اور اتوار) کی وجہ سے حکومت نے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 31مئی تک تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ اس لئے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 31مئی تک ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔