لاہور(خبرنگارخصوصی )مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے ایک تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے جس کہ مطابق محکمہ اینٹی کرپشن اختیارات کے باوجود سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل نہ کرسکا ،صوبائی محکموں کے سینکڑوں ملازمین نے اربوں روپے کے اثاثے بنا لئے مگر احتسابی عمل صرف باتوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ، بورڈ آف ریونیو ،پنجاب پولیس ،ایجوکیشن ،سٹی ڈسٹرکٹ ،پی ایچ اے ،ایل ڈبلیوایم سی، اوقاف، فوڈ اتھارٹی، ایکسائز اور دیگر محکموں کے ملازمین نے اثاثے بنائے ۔