لاہور(جنرل رپورٹر،نامہ نگار) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا 9 انتظامی افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھاڈاکٹر ریاض کو تبدیل کر کے ڈی ایچ اوسرگودھا تعینات کر دیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے ناقص کارکردگی پر ٹرانسفر ہونے والے ڈاکٹر سمیع اﷲ پر محکمہ پھر سے مہربان ہو گیا ۔ ڈاکٹر سمیع کوچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگود ھا تعینات کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں خواتین عملے کو ہراساں کرنے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور ڈاکٹر بشیر کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی نے ان کے خلاف پیڈ اایکٹ کے تحت انکوائری کی سفارش کی تھی ۔ دیگر ٹرانسفر ہونے والوں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بھکر ڈاکٹر سعید شامل ہیں کہ جن کو محکمہ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔ ڈاکٹر سلیمان زاہد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بھکر تعینات کیا گیا ۔ ڈاکٹر رؤف علوی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال عارف والاپاکپتن اور ایم ایس ڈی ایچ کیو منڈی بہاؤ الدین ڈاکٹر عابد کو محکمہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ ڈاکٹر مہار اختر حسین کو ایم ایس منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا ۔ ڈاکٹر صاحبزادہ فرید کو محکمہ رپورٹ کرنے اور ڈاکٹر صوفیہ بلال کو ڈی ایچ او گوجرانوالہ کا چارج سونپ دیا ۔ادھر سیکرٹری ریلوے بورڈ کے طور پر کام کرنے والے سید مظہرعلی شاہ کو گریڈ 20میں ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ریلوے تعینات کر دیا اسی طرح ایم ڈی ریل کوپ ارشد سلام خٹک کو سیکرٹری ریلوے بورڈ ،ڈائریکٹر جنرل پلاننگ یوسف کو پروجیکٹ ڈائریکٹر 230کوچز ،پروجیکٹ ڈائریکٹر نیوسٹیشن شاہ رخ افشارکو چیف انجینئر او ایل ہیڈ کوارٹر،چیف انجینئر او ایل ہیڈ کوارٹر عامر محمود کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ٹی کراچی ،ڈپٹی ڈی ایس ٹیکنیکل عبدالحسیب کو ڈی ایس سکھر،ڈی ایس سکھر یوسف لغاری کو پروجیکٹ ڈائریکٹر 820ایچ سی ڈبلیو مغل پورہ،ڈپٹی سی سی پی ٹو محموالحسن کو سی سی ایس ہیڈ کوارٹر،سابق پی ڈی 75ڈی ای محفوط علی خان کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس آر 100مغل پورہ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر 230اینڈ 820سمیع اللہ خان کو پروجیکٹ ڈائریکٹر 300ٹریکشن موٹرز مغل پورہ تعینات کر دیا جبکہ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سی او پی ایس گڈز کامران سعید کو ڈپٹی سی او پی ایس کوچنگ ہیڈ کوارٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شہباز اقبال ملک کو ایس پی او ٹو ہیڈکوارٹر،ایس پی او ٹو عامر سمیع کو سینئر ایم ایم ایف ہیڈ کوارٹر جبکہ اے ٹی او /اے سی او ٹو لاہور خفضہ زینب منور کو اے سی ایم تھری ہیڈکواٹر تعینات کردیا گیا ۔