نیو یارک( نیٹ نیوز) ایران نے سعودی عرب پر حقائق کو مسخ کرنے اور اپنے ’جرائم‘ دوسروں کے سر تھوپنے کا الزام عائد کردیا، جمعرات کو ایران کی جانب سے ان الزامات کا جواب مزید سختی سے دیا گیا ، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب برسوں سے الزامات عائد کرنے اور حقائق کو مسخ کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔