ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب کے شہزادے فیصل بن فہد بن مسہری بن جلوی السعود انتقال کرگئے ۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادہ فیصل بن فہد بن مسہری بن جلوی السعود دارفانی سے کوچ کرگئے ۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فہد بن مسہری سعودی عرب القاسم ضلع کے سابقہ شہزادے تھے ۔شہزادہ فیصل بن فہد کی نماز جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔شہزادہ فیصل بن فہد کے انتقال پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ودیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔