لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )سعودی پلٹ خاتون امل کا لاہور پریس کلب کے باہر سابق خاوند میاں طارق کی جانب سے جعلسازی سے کروڑوں روپے ہتھیانے اور جان سے مارے جانے کی دھمکیوں کے حوالے سے احتجاج مظاہرہ ۔ اس موقع پر اورسیز پاکستانیوں اہل علاقہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جن کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ میاں طارق جو کہ پراپرٹی ڈیلر ہے سنگین مقدمات میں ملوث ہے لیکن پولیس کی جانب سے اسے گرفتا ر نہیں کیا جارہا ۔امل کا مزید کہنا تھا کہ وہ اوور سیز پاکستانیوں اور مقامی رہائشیوں کا شکرگزار ہیں جو ان کے ساتھ احتجاج کے لیے آئے ان کا کہنا تھا کہ اگر میاں طارق کو گرفتا ر کر کے کیفرکردار تک نہ پہنچایا گیا تو اگلا احتجاج وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر کیا جائے گا۔