لاہور(نمائندہ خصوصی سے )وفاق کے بعد پنجاب میں بھی مالیاتی امور کی بہتری کیلئے نئی معاشی ٹیم میدان میں اتارنے کی شروعات کر دی گئی۔اکرم چودھری کے استعفے کے بعد سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا۔پنجاب حکومت نے سلمان شاہ کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سلمان شاہ اکنامک افیئرز اور منصوبہ بندی کے مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات کا سامنا تھا جس کے سبب ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری سونپی گئی ۔پانچ مشیروں کی آئینی تعداد پوری کرنے کیلئے اکرم چودھری سے استعفیٰ لیا گیا ۔