لاہور(کلچرل رپورٹر)حال ہی میں ایک مزاحیہ ڈرامے سے اداکاری کی دْنیا میں اپنا ڈیبیو کرنے والی نوجوان اداکارہ ایمن سلیم ماضی میں عالمی ریکارڈ توڑ چکی ہیں۔گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایمن سلیم کی وہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جب وہ کامیڈین سٹار عْمر شریف کے پروگرام ’دی شریف شو‘ میں بطورِ مہمان شریک ہوئی تھیں۔ ویڈیو کے بعد ایمن سلیم کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمن سلیم نے بتایا کہ جب اْنہوں نے یہ عالمی ریکارڈ دیکھا تو اْنہوں نے اس ریکارڈ کو توڑنے کا سوچا اور پھر اْنہوں نے 18 لڑکیاں جمع کیں اور پھر وہ اْن 18 لڑکیوں کے ہمراہ سمارٹ کار میں 10 سیکنڈز تک بیٹھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اس طرح وہ یہ عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئیں، پچھلے ریکارڈ میں 18 افراد تھے جبکہ ایمن سلیم نے جو ریکارڈ قائم کیا اْس میں 19 لڑکیاں تھیں ۔