لاہور(نامہ نگار) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور پی آئی اے کے سربراہ ایئرمارشل ارشد ملک نے گزشتہ روز کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی ایئرہوسٹس انعم خان کے گھر کا دورہ کیا۔ گورنر سرور نے اہلکانہ سے تعزیت کے بعد شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک لاہور پہنچنے کے بعد انعم خان کے گھرگئے اور انعم خان کے والد مقصود اور دیگر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔ انعم خان کے والدنے ائیرمارشل ارشد ملک سے شہید انعم کی بہن کو پی آئی اے میں بھرتی کرنے کی درخواست کی جس پر ائیرمارشل ارشد ملک نے انہیں ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرائی ہے ۔