مکرمی !آپ کے اخبار کے توسط سے جامعہ اردو کے طلبہ کی آواز وزیر تعلیم تک پہنچانا چاہتا ہوں اردو یونیورسٹی کی بسیں نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے طلبہ کو پرائیویٹ بسوں میں سفر کرکے آنا پڑتا ہے بسیں بھی کھچا کھچ بھری ہوئی ہوتی ہیں جس سے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اکثر طالبات حبس کی وجہ سے بیہوش ہو جاتی ہیں جامعہ اردو کے طلبہ کئی بار یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کر چکے ہیں لیکن کوئی مثبت جواب نہیں دیا جارہا ہے حکام بالا سے درخواست ہے کہ فوری اس پر توجہ دیں اور اردو یونیورسٹی میں بس سروس بحال کریں تاکہ طلباء اور طالبات پرسکون طریقے سے تعلیمی اداروں میں پہنچ سکیں ۔ (کاوش میمن اردو یونیورسٹی،کراچی)