لاہور (کر ائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے ایک روز قبل دوران ڈیوٹی پیشہ ورانہ جذبے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس کے 5 جوانوں کو شاباش دی ہے ۔ انہوں نے سب انسپکٹر محمد اقبال، کانسٹیبل عمار احمد، کانسٹیبل جاوید اقبال، کانسٹیبل عبدالرحمن اور کانسٹیبل علی رضا کے پیشہ ورانہ جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اجتماعات یا مظاہروں کے دوران اشتعال میں نہیں آنا چاہیے ۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد اقبال اور کانسٹیبل عمار احمد کو 10، 10ہزار جبکہ کانسٹیبل جاوید اقبال، کانسٹیبل عبدالرحمن اور کانسٹیبل علی رضا کو 7، 7 ہزار روپے نقد انعام اور تعریف سرٹیفکیٹ (سی سی ٹو) دیے گئے ۔