لاہور(سٹاف رپورٹر،پ ر )تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری نے سینئر صحافی سید امتیاز راشد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں شریف الدین قذافی،محمد عمر قریشی،قاری سیف اللہ نقشبندی،غلام محی الدین،محمد افتخار خاں،شیخ محمد نواز قادری نے سینئر صحافی امتیاز راشد کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز راشد ایک نیک دل انسان تھے ۔ وہ پاکستان کے محب تھے اور ان کو دینی جماعتوں سے بہت پیار تھا۔