اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی اداروں میں افسروں کی بھرتیوں کیلئے مقابلے کے سب سے بڑے امتحان سی ایس ایس کے نتائج میں بہتر ی کیلئے کی گئی تمام اصلاحات بے اثر ثابت ہو رہی ہیں، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2019ء کے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں کامیاب امیدواروں کی شرح 2.56فیصد رہی۔ امتحان میں 23ہزار403 امیدواروں نے اپلائی کیا جن میں سے 14521نے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔ امتحان میں شریک امیدواروں میں سے صرف 372 ہی کامیابی حاصل کر سکے جن کی شرح 2.56فیصد بنتی ہے ۔