لاہور(سپیشل رپورٹر)سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے یوم عاشور کے سلسلے میں شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کر کے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ سی سی پی او نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ میں نویں محرم کی مجلس اور جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔