کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے صدر عارف نظامی، سینئر نائب صدر امتنان شاہد، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عامر محمود، نائب صدور ارشاد احمد عارف، سردار خان نیازی، اکرام سہگل، انور ساجدی، ڈاکٹر حافظ ثناء اللہ خان، جوائنٹ سیکرٹری غلام نبی چانڈیو، طاہر فاورق، شکیل احمد ترابی، عارف بلوچ ، تنویر شوکت، فنانس سیکرٹری حامد حسین عابدی، انفارمیشن سیکرٹری عبدالرحمان منگریو سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے سینئر رکن روزنامہ عوام گروپ کے چیف ایڈیٹر وسیم احمد کے صاحبزادے دانیال وسیم کے جرمنی میں اچانک انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے ۔دانیال وسیم کی نماز جنازہ کل بروز اتوار بعد نماز ظہر بمقام فلیٹ نمبر 2، بلاک 15، پی ایچ اے اپارٹمنٹ، جی 7/1، اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔