کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو تیزی کارجحان غالب آگیا،کے ایس ای 100انڈیکس 316.62 پوائنٹس کے اضافے سے 45922.04 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا،65.70 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 56 ارب 21 کروڑ 2 لاکھ روپے بڑھ گئی اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 40.44 فیصد زائد رہی۔پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا اورآغازسے ہی سرمایہ کارتیل وگیس،بینکنگ سیکٹرکے حصص کی خریداری میں سرگرم رہے جسکے باعث تیزی رہی اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 46 ہزارکی نفسیاتی حد کوعبورکرگیا۔کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس316.62پوائنٹس اضافے سے 45922.04 پوائنٹس پربند ہوا،کے ایس ای 30 انڈیکس 116.08 پوائنٹس اضافے سے 19212.13 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 219.87 پوائنٹس اضافے سے 32059.11 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا،مجموعی طورپر414 کمپنیوں کا کاروربارہوا جس میں سے 272 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،124 میں کمی اور18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔علاوہ ازیں صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار300روپے ہوگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 2 پیسے اضافے سے 160.32 روپے اورقیمت فروخت 17 پیسے اضافے سے 160.52روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 10 پیسے اضافے سے 160.20روپے اورقیمت فروخت 160.40 روپے مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سرمایہ کاری 56ارب بڑھ گئی ؛سونا اور ڈالر مہنگا
بدھ 13 جنوری 2021ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 13 جنوری 2021ء کو شایع کی گی

آج کا اخبار
-
پیر 25 جنوری 2021ء
-
پیر 25 جنوری 2021ء
-
پیر 25 جنوری 2021ء
-
پیر 25 جنوری 2021ء
-
پیر 25 جنوری 2021ء
اہم خبریں
-
جمعه 15 نومبر 2019ء
-
اتوار 03 نومبر 2019ء
-
هفته 02 نومبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء