دمشق(آن لائن)شام کی سب سے بڑی تیل ریفائنری میں مرمت کے کام کے دوران دھماکہ سے ایک مزدورہلاک ہوگیا ۔ ویلڈنگ کے دوران بانیاس ریفائنری میں ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا ۔وزیرتیل علی غنیم کے مطابق ایک دوسراشخص دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہواہے ۔