شاہپورسٹی (نامہ نگار )شاہپورمیں موٹرسائیکل کے مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کے حادثات سرگودہا روڈ پرہوئے جن میں ظفر، شاہین بھبھڑانی، 52شمالی کے رہائشی فضل عباس اور ظفر ، شہزاد پورکاتصور اورعمران ، شاہپور کاایاز اور اکبر ،چک مظفرآبادکا شہادت، ساہیوال کے رہائشی مقبول ، جاوید ، اور عقیل زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہسپتال شاہپور منتقل کر دیا گیا۔