لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس نے لاہور میں فیکٹری ایریا کے نجی شاپنگ مال میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف سکیورٹی انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ صدف طارق نامی خاتون کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔اس سے قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں شاپنگ مال میں موجود خاتون ایک سیلز گرل کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ رہی تھی اور اس سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ذرائع کے مطابق خاتون کاجھگڑالپ سٹک کے معاملے پرہوا، اسی دوران خاتون نے بحث شروع کر دی اور پھرسیلزگرل کو زدو کوب کرنا شروع کر دیا ۔سکیورٹی انچارج اوردیگرسٹاف چھڑانے آئے توخاتون نے ان کیساتھ بھی جھگڑاکیااورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس کے آنے سے پہلے ہی خاتون وہاں سے چلی گئی۔ قبل ازیں ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی توترجمان وزیراعلی پنجاب شہبازگل نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیااورکہا کہ خاتون جوبھی ہواس کیخلاف کارروائی ہوگی۔